نئی دہلی،6جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت ڈاکٹر شیاماپرساد مکھرجی اور پنڈت دین دیال اپادھیائے کی تعلیمات کے لئے وقف ہے۔جیٹلی نے جمعرات کو تال کٹورا اسٹیڈیم میں دہلی بی جے پی کی طرف سے منظم جی ایس ٹی موضوع پر منعقد ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے پنڈت دین دیال کے اصول اور شیاماپرساد مکھرجی طرف دیئے گئے نعرے ”یک ملک میں دو نشانات، دوپردھان، دو ودھان نہیں چلائے جائیں گے،نہیں چلائے جائیں گے“پر عمل کرتے ملک میں ٹیکس نظام جی ایس ٹی لانے کے لئے انتھک کوشش کی ہیں اور یہ اطمینان کی بات ہے کہ ہم جموں و کشمیر میں بھی اسے لاگو کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
اس سے پہلے مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی، دہلی بی جے پی صدر منوج تیواری اور تنظیم جنرل سکریٹری سدھارتھن اور ہزاروں پارٹی کارکنوں نے ڈاکٹر شیاماپرساد مکھرجی کی 117ویں سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر منوج تیواری نے کہا کہ ملک کو آزادی ملنے کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں کو یہ احساس ہوا کہ کانگریس پارٹی اپنے سیاسی عزائم کے لئے ملک کو ایک طاقتور قوم کے طور پر تیار کرنے کے عزم سے پیچھے ہٹ رہی ہے اور سیکولر ازم کے نام پر چھوٹی مذہبی تنظیموں کو فروغ دے رہی ہے۔اسی بات کو ذہن میں رکھ کر شیاماپرساد مکھرجی نے طاقتور ہندوستان بنانے کے لئے جن سنگھ قائم کیا اورہندوستان میں کشمیر کے مکمل انضمام کے لئے مہم شروع کی۔انہوں نے کہا کہ آج 70سال بعد ملک کے بیشتر لوگوں نے ڈاکٹر مکھرجی اور وزیر اعظم مودی کے اصولوں پر کام کر رہی بھارتیہ جنتا پارٹی کو حمایت دی ہے جو چھدم سیکولر طاقتوں اور علاقائی پارٹیوں کے دباؤ میں آئے بغیر کشمیر سے لے کر کنیا کماری تک ملک کو بااختیار بنانے کے لئے کوشاں ہے۔